201

تبدیلی سرکارکی سال نوکےآغازپرہی پٹرولیم بم گرانےکی تیاری

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی،اوگرانےقیمتوں میں3 روپے10پیسے فی لٹراضافےکی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کیمطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش،لائیٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 دسمبر کو کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں