151

نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)چیئرمین نیب کاکہناہے کہ سفارش، دھمکی اور دباؤ نیب کے باہر ختم ہو جاتا ہے،نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، جو کرے گا وہ بھرے گا۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں ہے۔ نیب کو کسی کیخلاف غلط کیس بنانے کی ضرورت نہیں، ضمانت دینا متعلقہ عدالتوں کا اختیار ہے،ضمانت سے کیس ختم نہیں ہوتا عبوری ریلیف ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں