205

تحریک انصاف کی ورکرہوں اسی لیےویڈیوزبھی انہی کےساتھ بناتی ہوں،حریم شاہ

(ویب ڈیسک)ٹِک ٹاک گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز  بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔

حریم شاہ نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔

حریم شاہ  کا کہنا ہےکہ ان کی پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئیں ان کی تردید کر چکی ہیں  اوران سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں