180

70سالہ بزرگ شہری پر تشدد،مقدمہ درج

سرگودھا،(بےلاگ نیوز) سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں سترسالہ بزرگ شخص پر تشددکامعاملہ،سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں تین افراد کو نامزدکیاگیاجبکہ چار نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے محمد نواز نامی شخص کی مدعیت میں تھانہ بھیرہ میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مدعی کے ہمسائے ہیں جو وقوعہ کے بعد سے گھر سے فرار ہیں۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے ملزمان فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے علاقے قصبہ چراگاہ میں مسلح افراد نوازنامی 70 سالہ بزرگ شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے،اسلحے سے لیس ملزمان بزرگ کو زمین پر لٹا کر چھڑیوں اور ہنٹر سے تشدد کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں