141

الیکشن کمیشن کے2نئےارکان کی تعیناتی کیلئےحکومت کو15دن کی مہلت

اسلام آباد،(بے لاگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے2نئےارکان کی تعیناتی کیلئےحکومت کی مزیدمہلت کی استدعا منظورکرلی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کےدوران ریمارکس دیئےکہ پارلیمنٹ کبھی غلطی نہیں کرسکتی،وہ 22 کروڑعوام کی نمائندہ ہے،اگرقائد ایوان اورقائد حزب اختلاف کسی ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟عدالت توتوقع ہی کرسکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا،پارلیمانی کمیٹی کے رولز میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو وہ کمیٹی کا اختیار ہے۔

لیگل ایڈوائزرقومی اسمبلی عبداللطیف یوسفزئی نےعدالت کو بتایاکہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے،پارلیمنٹ غلطی کرے تو اس کو سدھار بھی لیتی ہے،دس دن کا وقت دے دیں ، انشاء اللہ آئندہ سماعت پر آپ کو گڈ نیوز دیں گے۔

عدالت نے حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں