217

نیوایئرنائٹ،اسلام آبادکاٹریفک پلان جاری

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ٹریفک پولیس نے نیوایئر نائٹ کیلئےپلان جاری کر دیا ہے،ٹریفک پلان کے مطابق ون ویلنگ، ہیوی سائیلنسر، کار ریسنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پرنیو ائیر نائٹ کے موقع پر تشکیل دیاگیاہے،نیوائیرنائٹ کےموقع پر1 ایس پی،4 اے ایس پی،21انسپکٹرزسمیت 404 افسران و جوان ڈیوٹی پرمامورہوںگے۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کا کہنا ہے کہ قانون پر عملد رآمد کے لیے اسپیشل ناکہ جات لگائے جائیں گے۔ اسپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ناکہ جات کے علاوہ پٹرولنگ بھی کریں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،شہری لین اورلائن ڈسپلن کو یقینی بنانے کیلئےاسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تا کہ نیوائیرنائٹ کے موقع پرشہریوں کےجان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں