130

ایف اےٹی ایف اہداف پرپیشرفت رپورٹ کی ڈیڈ لائن قریب آگئی

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)ایف اے ٹی ایف اہداف پرپیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آگئی، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کےسوال بھی موجود ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہوگا، آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دے دی جائے گی،کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں