193

وفاقی حکومت کاآئی جی خیبرپختونخواکوتبدیل کرنےکافیصلہ

پشاور،(بےلاگ نیوز)وزیراعظم عمران خان کےپی کےپولیس کی کارکردگی سے شدیدنالاں،بڑے پیمانے پر تبادلوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کیمطابق حکومت نےآئی جی خیبرپختونخوا  کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کے لیے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیے، تین ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن باضابطہ طور پر نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں