207

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس،بنچ سے3ججز کوالگ کرنےکی درخواست خارج

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم  کورٹ  نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے بنچ سے3ججز کو الگ کرنے کی درخواست عدم پیروی  کی بنیاد  پرخارج کردی، چیف جسٹس گلزار احمد نے درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔

درخواست گزارکی جگہ طارق اسد ایڈووکیٹ اور انوار ڈار ایڈووکیٹ ان چیمبر پیش ہوئے، درخواست گزار ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی اپیل کی سماعت  ان چیمبر ہوئی اپیل درخواست  گزار کی عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کر دی گئی۔

گزشتہ  سماعت  میں  بھی درخواست  گزار  پیش  نہیں  ہوے تھے،ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

درخواست گزار  نے تینوں  مزکورہ ججز کے خلاف  مس کنڈکٹ  کے حوالے  سے جوڈیشل  کونسل  میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواست گزار کا موقف تھا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مقدمے کی سماعت کرنے والے فل کورٹ بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کو شامل نہ کیا جائے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں