161

نوازشریف کےبیرون ملک قیام کامعاملہ،میڈیکل بورڈتشکیل

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کےبیرون ملک قیام کی مدت میں اضافے کے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پانچ سینئرپروفیسرزپرمشتمل میڈیکل بورڈکی سربراہی پروفیسرمحمودایاز کریں گے،بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لےگا۔

ذرائع کیمطابق صوبائی وزرا کیجانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس پر جائزہ لینے کے لئےمیڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق میڈیکل بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گا۔ رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تجاویز کو کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں