198

نئے سال کا تحفہ،ایل پی جی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)حکومت کا سال نوکی آمدپرعوام کومہنگائی کا بڑاتحفہ، نئے سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ،جبکہ 25 روپے فی کلو اضافے کیساتھ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا ہو گیا ہے.

اوگراکیجانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

اوگرانے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے ایل پی جی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا نے فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا کر دیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1513 روپے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2020ء کے لئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں