152

ڈونلڈٹرمپ نےعراق میں امریکی سفارتخانےپرحملےکاالزام ایران پرلگادیا

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا الزام ایران پرلگاتے ہوئے کہاکہ تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی سفارت خانے پر حملے کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےسوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ہماری املاک میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار مکمل طور پر ایران ہے اور اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ تنبیہ نہیں بلکہ دھمکی ہے،ہمارے کئی فوجی انتہائی خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ فوری طور پر عراق پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فوری فوجیوں کی تعیناتی کی درخواست منظور کرنے پر عراقی صدر اور وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں