142

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست دائر

لاہور،(بےلاگ نیوز)لاہوہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست دائر، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے،حکومت نے اس معاملےپر کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔

درخواستگزارنے عدالت سے استدعا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں اوگرا، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں