144

اسلام آبادہائیکورٹ،وزیراعظم کے15معاونین کی تعیناتی چیلنج

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین خصوصی کو فریق بنایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رولز آف بزنس 1973 کے رول 4 (6) کے مطابق وزیراعظم کے پاس معاون خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے، معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، کسی بھی معاون خصوصی کی تعیناناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 92 کے تحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے، وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، نیب کو تمام فریقین کیخلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی چیلنچ کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ معید یوسف امریکہ کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں، معید یوسف کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ثابت ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں