159

متحدہ عرب امارات کےولی عہد آج پاکستان آئیں گے

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) یواےای کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النیہان آج ایک روزہ سرکاری دورےپر پاکستان آئیں گے۔ 2020ء کے دوران کسی بھی عالمی شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا،یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال6 جنوری 2019ء کوبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

پاکستان میں تعینات یواےای کے سفیرحماد عبید الزابی نے بتایا ہیکہ ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان آج ایک روزہ سرکاری دورےپرپاکستان آئیں گے،دورے سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، دورے کے دوران ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی جبکہ علاقائی وعالمی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں