159

انسداددہشتگردی عدالت،وزیراعظم کےبھانجےکی درخواست ضمانت خارج

لاہور،(بےلاگ نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے،جج ارشد حسین بھٹہ نے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پراظہاربرہمی کرتےہوئےکہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

حسان نیازی کےوکیل کا کہنا تھاکہ عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست ضمانت خارج کردی،اب نئی درخواست دائر کرنے کے لیے لیگل ٹیم مشاورت کر رہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں عدالت ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

پولیس نے حسان نیازی کوپی آئی سی حملہ کیس میں نامزد کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے  پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس وین کا دروازہ توڑنے میں ملوث رہا،حسان نیازی نے 20 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں