157

12سالہ معصوم بچی کو سفاکیت کا نشانہ بنانےوالاحیوان صفت درندہ گرفتار

لاہور،(بےلاگ نیوز)جوہر ٹاؤن میں 12سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 45 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ دی کھوئی جوہر ٹاؤن کا رہائشی ملزم خورشید عرف پپو متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے اور وہ بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔

بچی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین اسپتال لے گئے جہاں انکشاف ہوا کہ بچی حاملہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں