215

ڈپریشن کیوں ہوتاہے؟وجوہات اورعلاج

جوانی کے ایام کو زندگی کے سنہری دن کہا جاتاہے۔اس دورجذبے جوان ہوتے اور کچھ کرنے کی امنگ بڑھتی رہتی ہے۔عزم جواں ہوتاہے،جذبہ زندہ ہوتاہے، جھپٹنے،پلٹنے ،اور پلٹ کر جھپٹنے کے لیے خون ہر دم گرم رہتاہے۔اگر زندگی کے اس حسین دور میں امنگیں پوری نہ ہوں،آرزوئیں پایہ تکمیل کو نہ پہنچیں تو زندگی کا یہ حسین وقت بد ترین بھی بن سکتاہے۔

نوجوانوں میں پژمردگی،پریشانی،ڈپریشن،نفسیاتی الجھنیں ،ذہنی دباؤ،اسٹریس وغیرہ کی وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں:

گھر والوں کی مناسب توجہ کا نہ ملنا۔
ماں باپ میں آپس کی لڑائی۔
امتحان میں ناکامی۔

وسائل کی کمی۔
دوستی یا محبت سے محرومی۔

بیروزگاری۔
ان وجوہات کی بنا پر کئی نوجوان ذہنی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ بعض جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔


ذہنی پریشانیوں سے بچاؤ:
والدین اپنے سب بچوں خاص طور پر نوجوان بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں۔ناکامی کی صورت میں ان کی ہمت بڑھائیں اور بے جاڈانٹ ڈیٹ سے گریز کریں، کسی بھی ناکامی کی صورت میں ہمت نہ ہاریں۔کام میں دل جمعی سے لگے رہیں۔نشہ صرف نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ سارے خاندان کو متاثر کرتاہے۔

کام میں مکمل دلچسپی:
جب بھی کوئی کام کیا جائے تو اس میں پوری دلچسپی کا ہونا ضروری ہے۔

ذہن کو یکسوکریں۔کام شروع کرنے سے پہلے جسم کو ڈھیلا چھوڑدیا جائے اور تمام ذہنی تفکرات کو ایک طرف رکھا سمجھ کر خدا سے مدد مانگی جائے۔اس کے بعد کام یا پڑھائی میں لگ جایا جائے۔ان شاء اللہ یکسوئی حاصل ہو گی اور توجہ اور دھیان کے ہوتے ہی کام ٹھیک طرح ہونے لگیں گے۔


باقاعدگی کی اہمیت:
زندگی کو ایک قاعدے اور ضابطے کے مطابق گزارنے سے اکثر مسائل خودبخود حل ہو جاتے ہیں،وہ لوگ جوکاموں کا شیڈول بنا کر کام کرتے ہیں وہ اکثر کامیاب ہوتے ہیں۔
فیصلے خود کیجیے:
جو کام خود فیصلہ کرکے کیا جائے اس میں بندے کی دلچسپی بر قرار رہتی ہے اور ذہن پوری توانائیوں سے اس کی طرف متوجہ رہتاہے۔کسی بات میں قریبی لوگوں سے مشورہ کرنا ضروری ہوتو بھی جہاں تک فیصلے کا تعلق ہے وہ خود کرنا بہترہے۔


خوراک کی اہمیت
کھانے پینے کی بے اعتدالیاں آدمی کو کئی طرح کے مسائل میں مبتلا کرتی ہیں۔جسم ٹھیک نہ ہوتو ذہن بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا اور بیمار آدمی توجہ اور دھیان سے کام نہیں کر سکتا۔اس لیے ضروری ہے کہ کھانا کھاتے وقت اعتدال سے کام لیا جائے۔بھوک رکھ کر کھایا جائے اور سادہ و متوان غذ استعمال کی جائے۔


ورزش کی اہمیت
جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے ورزش کی بھی بہت اہمیت ہے۔سادہ اور مکمل غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدہ ورزش بھی ضروری ہے۔اس سے جسم کے ساتھ ساتھ ذہن بھی تازہ رہتاہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں