156

ٹرانسپورٹرز کی ملک گیرہڑتال

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں بھاری اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کر دی۔چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا تھا کہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔  حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دوسرے شہروں میں آنے جانے کیلئے تکلیف کا سامناکرناپڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں