171

وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی کی دوسری درخواست ضمانت منظور

لاہور،(بےلاگ نیوزز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی دوسری درخواست ضمانت منظور کرلی،ضمانت 6 جنوری تک منظور کی گئی ہے۔ قبل ازیں جج ارشد حسین بھٹہ نے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پر درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

بعد ازاں نئی درخواست میں مؤقف اپنایاگیا کہ مذ ہبی جماعتوں کی پیشی کے باعث صرف 5 منٹ عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی، عدالت نے حسان خان کی نیازی کی درخواست میرٹس کے برعکس خارج کی، قبل از گرفتاری درخواست عدالت صرف میرٹس پر خارج کر سکتی ہے۔

درخواستگزار نے تاخیر سے پیش ہونے پر جج سے معذرت کی جسے قبول نہیں کیا گیا۔ حسان نیازی کے وکیل حیدر مجید کا کہنا تھا عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست ضمانت خارج کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں