177

تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک

(ویب ڈیسک)تائیوان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے،تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

ائیر فورس حکام کیمطابق کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 13 افراد سوار تھے،حکام کے مطابق دارالحکومت تائپے کے پہاڑی علاقے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد محفوظ رہے جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں چیف آف جنرل اسٹاف  جنرل شن یی منگ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تائپے سے شمال مشرقی شہر للن جا رہا تھا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ کو نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے منعقد پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں