257

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھرکمی

کراچی،(بےلاگ نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں 10 پیسے کم ہوگئی ہے،جس کے بعد  ڈالر 155 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.10 تھی اور پورا ہفتہ روپے کی قیمت میں عدم استحکام رہا۔ ڈالر کی قیمت ایک وقت میں 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے بھی ہوگئی تھی۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں