138

آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق کیس،حکومت نے حکم امتناع مانگ لیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائرکردی،جس میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ  معاملے سے متعلق نظرثانی کی درخواست پرفیصلے تک  28 نومبر کے حکم پرعملدرآمدمعطل کیاجائے۔

 واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعدیہ دوسری متفرق درخواست ہے ،قبل ازیں  ایک درخواست میں حکومت  عدالت عظمیٰ سے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرچکی  ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں