208

بیوی کوقتل کرنےکی کوشش کرنےوالا شخص احاطہ عدالت سےگرفتار

 اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنےوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی،جس پر ملزم کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔

چیف جسٹس  گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالجاوید کی ضمانت کی درخواست  کی سماعت کی۔۔۔ وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو زخمی نہیں کیا۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملزم کی بیوی نے خود شوہر کو نامزد کیا،اگر شوہر نے بیوی کو زخمی نہیں کیا تو اس کو پتہ ہوگا کہ کس نے زخمی کیا۔

وکیل کا کہنا تھا  کہ ملزم واقعہ  کے وقت  گھر پر موجود نہیں تھا۔۔۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ بیوی خود کہہ رہی ہے کہ شوہر نے اسے زخمی کیا۔۔۔عدالت نے ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں