132

قندیل بلوچ کا قاتل سعودی عرب سے گرفتار

(ویب ڈیسک)سعودی انٹرپول نے قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور مقتولہ کے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

مقتولہ قندیل بلوچ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے،گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا اور اب دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے  کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کے مختصر فیصلے میں لکھا تھا کہ مقتولہ کے بھائی ملزم وسیم نے اقبال جرم کیا جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے جب کہ دیگر تمام ملزمان جن میں مفتی عبدالقوی سمیت قندیل بلوچ کے بھائی عارف، مظفر اقبال، کزن حق نواز، اسلم شاہین اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل تھے کو بری کر دیا گیا تھا۔

ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قتل کیس کی 152 سماعتیں ہوئیں جو 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک جاری رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں