169

کرکٹ بورڈکےغیر ملکی دورے،اخراجات میں 56 لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈکے غیر ملکی دوروں کی مد میں ہونے والے اخراجات میں 56 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  نے بتایا کہ   اس اضافے کی وجہ اگست 2018 سے کی جانے والی وہ کوششیں ہیں جن کے تحت پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایوان کو آگاہ کیا کہ گو کہ پی سی بی وفاقی حکومت کا ادارہ ہے لیکن حکومت یا عوام کے ٹیکس کی رقم میں سے کچھ  وصول نہیں کرتا،پی سی بی اپنے اخراجات کے لیے رقم کا بندوبست خود کرتا ہے اور اسی رقم سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں