202

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےسرکی قیمت 8کروڑڈالرمقرر

(ویب ڈیسک)جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعدایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ گزشتہ روز مشہد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظم کی جانب سے تمام ایرانی باشندوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کم از کم ایک ڈالر عطیہ دیں۔

جنازے کے منتظمین کی جانب سے مزید کہا گیا اس وقت ایران کی آبادی 8 کروڑ ہے اور اس حساب سے  ٹرمپ کا قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی،ایران کے رکن اسمبلی ابو الفضل ابو ترابی نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جوابی کارروائی میں امریکی سرزمین پر حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس طاقت ہے اور ہم مناسب وقت پر ضرور جواب دیں گے، وائٹ ہاؤس پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں