225

سکولوں کی چھٹیوں میں 12جنوری تک توسیع

لاہور،(بےلاگ نیوز) حکومت نے آج ایک دن سکول کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا، موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی، پنجاب بھر میں سکولز کل سے بند رہیں گے۔

وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول کل سے بند رہیں گے، 13 جنوری سے سکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔ سکولوں کو آج کھول دیا گیا تھا تاہم حکومت نے سردی میں شدت کے سبب فیصلہ بدلتے ہوئے مزید چھٹیوں کا فیصلہ کیا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولز،کالجز اورجامعات پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں