124

وکیل 2سال میں 70جائدادیں نہیں بنا سکتے،سپریم کورٹ

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)سپریم کورٹ میں خاتون وکیل کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میری موکلہ سرکاری عہدے پرنہیں رہی،شوہرسے طلاق ہوچکی ہے،عدالت نے کہاکہ محترمہ 2015 میں ایڈووکیٹ بنی،وکیل 2 سال میں 70جائیدادیں نہیں بناسکتے،وکیل نے کہاکہ نیب ریفرنس فائل کرچکاہے،تاہم  وارنٹ جاری نہیں کیے،ضمانت مستردہونے پرگرفتاری ہوسکتی ہے۔

 جس پر عدالت نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرملزمہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں