536

ویڈیوکال سکینڈل،شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وزیرریلوےشیخ رشید نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگومیں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے فون کال پربات کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات تو نہیں کی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔

شیخ رشید نےکہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے،مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟انہوں نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ میرے خلاف جو پراپوگنڈاکر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا،میں نے سائبر کرائم کو بھی کمپلین نہیں کی اور نہ کروں گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کی ایک ویڈیو شئیر کی جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور اس کے کچھ دن بعد انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شیخ رشید نے ان کی ایک دوست سے شادی کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں