202

ایران میں مسافرطیارہ گرکرتباہ

(ویب ڈیسک)ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 180 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونےکا خدشہ ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے ٹیک آف کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا،سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے جو کچھ دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 176 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں