190

ایران۔امریکہ کشیدگی پر شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے خطہ کسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی معاملے پر گہری نظر ہے، طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے وہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے، امریکا میں بھی ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو نئی جنگ نہیں چاہتا، پاکستان امن کا خواہش مند ہے، بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں، کوشش ہے خطے میں کشیدگی نہ ہو، معاملات کی بہتری کیلئے سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان سمجھتا ہے خطے نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مختلف وزراء خارجہ سے تبادلہ خیال ہوا ہے، کل قطرکے وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی جو تہران تشریف لے گئے تھے، قطر کے وزیر خارجہ کی صورتحال پر نظر ہے اور مزید بھی رابطوں کا ارادہ ہے، معاملات کشیدگی اختیار کر رہے ہیں ایسے حالات میں بردباری کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں