102

اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بیرون ملک چلی جاؤں گی،اداکارہ میرا

لاہور،(بےلاگ نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا سیشن کورٹ میں پیش ۔

سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سیّد شہزاد مظفر نے کی۔ عتیق الرحمن کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میرا میری اہلیہ ہیں جبکہ اداکارہ نے متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ عتیق الرحمن میرا شوہر نہیں ہے۔

سماعت کے دوران اداکارہ میرا سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ اس دوران اداکارہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا عتیق الرحمن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ میرا شوہر ہے۔عتیق الرحمن دس سال سے مجھے جھوٹ بول کر عدالتوں میں ذلیل کر رہا ہے، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی جاؤں گی۔

ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں