193

بھارتی ادکارہ بھی سجل علی کی مداح

پاکستانی اداکارہ سجل علی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔سجل علی کو پاکستان میں تو بے حد پسند کیا جاتا تھا لیکن بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد بھارت میں بھی ان کے بے شمار مداح ہیں۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بالی وڈ فلم ’موم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اس فلم میں ان کے ساتھ بھارت کی مقبول ترین اداکارہ سری دیوی نے بھی اداکاری کی تھی۔حال میں معروف بھارتی اداکار سونم باجوہ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے انٹرویو میں سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’سجل علی ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں یہ بے حد خوشی سے بتاتی ہوں کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں‘۔سونم باجوہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ سجل کی تقریباً ہر تصویر پر کمنٹ بھی کرتی ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بھی بہت بڑی مداح ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’میں سجل علی کے تمام تر ڈرامے دیکھتی ہوں جن میں ’الف‘ اور ’یہ میرا دل‘ بھی شامل ہیں‘۔انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے واقف ہوں اور پاکستانی شوبز شخصیات کے نام بھی جانتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں