157

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

لاہور،(بےلاگ نیوز)عدالت نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کے وکیل نے یقین دلایا تھا کہ ریویو کمیٹی اف کابینہ درخواست گزار کے کیس پر فیصلہ کر دے گی.

واضح رہے حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں