219

ایران۔امریکا کشیدگی،سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ

(ویب ڈیسک)امریکا ایران تنازع کے باعث خطے میں کشیدگی کی صورتحال ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ۔

3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ دنیا کی کئی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 22 ڈالرز اضافے کے بعد 1596.30 فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔2013 سے سونا اب تک کی سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.34 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔ایرانی حملے سے جاپان نکئی انڈیکس میں بھی منفی رجحان ہے اور انڈیکس 2.4 فیصد سے زیادہ گر گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں