208

اداکارہ عائشہ عمرکاہراساں کئے جانے کاانکشاف

لاہور،(بےلاگ نیوز) اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اتنی بہادر نہیں کہ اس معاملے پر کھل کر بات کر سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ‘می ٹو’ پر بات کی جا رہی تھی تو عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں ہراسگی جیسے قابل نفرت مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ انسان ایسے وقت میں کیا محسوس کرتا ہے، لیکن وہ ابھی اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کر سکیں۔ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں اس حوالے سے بات کروں، میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو بھی اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں