99

وزیراعظم عمران خان کی آئی جی پنجاب کومبارکباد

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجرموں کیخلاف زیرو ٹالرینس کا نیا کلچر سامنے آیا ہے۔ اس عمل سے پنجاب پولیس کا مثبت تاثر ابھرا ہے، آئی جی پنجاب اس کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نےاپنے ٹویٹربیان میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیابی سے کام کر رہی ہے اور مجرموں کے خلاف عدم رعایت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعظم کا آئی جی پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کے اس طرزعمل سے مثبت پیغام ابھر کر سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں