102

ایران۔امریکہ کشیدگی،قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز) ایران امریکہ بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے وزارت خارجہ میں چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران امریکہ کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔وزیر خارجہ موجودہ صورتحال پر پاکستان کی سفارتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر سیکرٹری خارجہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں