128

سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کو عہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)وفاقی حکومت نے زاہدہ پروین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں زاہدہ پروین کا اس عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا،اب زاہدہ پروین کو عہدے سے ہٹاکر انکی جگہ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری اطاعات مقرر کردیا گیاہے،اکبر حسین درانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

زاہدہ پروین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں