101

بیرسٹرفہدقتل کیس،مقدمہ پشاورسےاسلام آباد منتقل کرنےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد،(بےلاگ نیوز)جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ کیس کل یا پرسوں وقت کی دستیابی کے مطابق مقرر کیا جائے گا۔

وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی نے عدالت  کو بتایا  کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے مقدمہ اسلام آباد سے پشاور منتقل کرنے کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ نظر ثانی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ وکیل ملزمان سید قلب حسن نے کہا کہ  ملزمان 11 ماہ سے ضمانت ہونے کے باوجود جیل میں ہیں, درخواست گزار بااثر لوگ ہیں اس لیے مقدمہ اسلام آباد سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔

وکیل ملزمان نے کہا کہ درخواست گزار اتنے بااثر ہیں کہ ان سے ججز کے بھی رابطے ہیں۔جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہم ابھی مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کر رہے۔جسٹس سردار طارق مسعود نے، کہا کہ ملزمان نے بھی مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق ایک درخواست دائر کر رکھی ہے,

عدالت نے ملزمان کی مقدمہ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کیا ،عدالت نے فہد ملک کی والدہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف نظر ثانی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں