179

ایران نےامریکی فوجی اڈوں پرحملے سے پہلےعراق کوآگاہ کیاتھا

(ویب ڈیسک)عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہےکہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے سے پہلے عراق کو آگاہ کردیا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ انہیں آدھی رات کو ایران کی طرف سے زبانی  آگاہ کیا گیا کہ قاسم سلیمانی کے قتل پر جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور حملہ جلد کیا جائے گا۔ایران کی طرف سے کسی حتمی مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی بلکہ صرف امریکی فوجیوں پر حملے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

عبدالمہدی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خطرناک بحران عراق، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن جنگ کے خطرات ہیں،عراقی وزیراعظم نے حملے کی اطلاع ملنے پر عراقی فورسز کو خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا اور ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں