118

میٹروبس کے کرائے میں اضافہ

لاہور،(بےلاگ نیوز) پنجاب حکومت نےمیٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز دی تھی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 روپے کرائے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 12 ارب 30 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، پچاس روپے کرایہ کرنے سے سبسڈی ساڑھے 10 ارب روپے ہوجائے گی۔

وزیر اعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن روٹس پر میٹرو بس چل رہی ہے وہاں دیگر ٹرانسپورٹ میٹرو سے زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں، چنگ چی رکشہ 40 روپے جبکہ ویگن 50 روپے تک کرایہ وصول کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کر دی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھا کر کے 40 روپے کر دیا، جس کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں