50

مردہ خاتون غسل کے وقت زندہ ہوگئی

کراچی،(بےلاگ نیوز)عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل دینے کے موقع پر حرکت میں آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسم تقریباً پون گھنٹے تک سردخانے پھر ایک گھنٹے غسل کے لیے باہر رکھا رہا اور جب خاتون کو غسل دینے کے لیے اٹھایا گیا تو بدن میں حرکت ہوئی جس پر اہلخانہ نے شور مچا دیا۔

عباسی شہید اسپتال کی جانب سے خاتون کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا، خاتون کے زندہ ہونے کے انکشاف پر اہلخانہ انہیں اپنے ساتھ لے گئے،رشیدہ بی بی کی عمر 50 برس ہے جسے ڈیڑھ سال سے فالج ہے، خاتون کو گزشتہ روز طبیعت خرابی پر عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نےخاتون کو بغیر معائنے کے مردہ قرار دےکر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں