134

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اوگراسمیت فریقین کونوٹسزجاری

کراچی،(بےلاگ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر اوگرا، وزارت پیٹرولیم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ عرفان عزیزکی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بے جا اضافے سے عوام کو مشکلات کا اضافہ ہے، حکومت نے 16 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

درخواسستگزارنے کہا کہ حکومت نےدو مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے،ایک بار 25 پیسے جبکہ دوسری بار 35 پیسہ کمی گئی ہے،جب پیسوں کی کرنسی ختم ہوگئی ہے تو پیسوں میں ٹرانزیکشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے،حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 65 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں