198

شہزادہ ہیری اورانکی اہلیہ کاشاہی حیثیت سےدستبردارہونےکااعلان

(ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اورانکی اہلیہ میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریںگے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کردہ بیان میں بھی کہاہے کہ انھوں نے کئی ماہ تک غورو فکر اور باہمی صلاح مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہےکہ ہم شاہی خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی طور پر خود مختار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنےبیان میں ان کا کہنا تھاکہ ہم ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے،ہم برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ملکہبرطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔

بی بی سی کے مطابق اس بیان سے پہلے ملکہ برطانیہ یاشہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کے فرد سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا اور بکنگھم پیلس اس فیصلے سےکافی مایوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں