186

کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست غیرقانونی قرار

راولپنڈی(بےلاگ نیوز) کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی،عدالت نے لاپتہ افراد کے کیسوں کی پیروی کرنے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل الیاس ساجد بھٹی اور کرنل (ر) انعام الرحیم کے وکیل واصف ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کی حراست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم لاپتہ افراد سے متعلق کیسوں کی پیروی کر رہے تھے اور انہیں 16 دسمبر کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں