204

بیوی نے اپنے شوہرکوصرف2600روپےمیں فروخت کردیا

(ویب ڈیسک) کینیا کی ایک رہائشی خاتون نےکچھ دن پہلے اپنے دھوکے باز شوہر کو اسی کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں 17 امریکی ڈالرکے عوض فروخت کردیا۔ جوکہ پاکستانی روپوں میں صرف 2600 روپے بنتےہیں۔

ویب سائٹ ’’اوڈیٹی سینٹرل‘‘ کے مطابق، کینیا کی رہائشی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اس کی تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور اپنے شوہر کو مار پیٹ کر گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔

ایڈنامکوانانے اپنے شوہر کی گرل فرینڈسے کہا کہ وہ 2000 کینیئن شلنگ (20 امریکی ڈالر، یا 3100 پاکستانی روپے) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کےلیے خرید سکتی ہے،حیرت انگیز طور پر، گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر یہ سودا 1700 کینیون شلنگ (17 امریکی ڈالر، یعنی 2600 پاکستانی روپے) میں طے پاگیا۔

ایڈنا مکوانا نے اس رقم سے اپنے بچوں کےلیے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لیے اور اب وہ اپنے شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں